Genius Pakistan
Rushk-Fareb
لڑکا: مجھ پر بھروسہ رکھیں، میری طرف دیکھیں، کیا میں جھوٹا لگتا ہوں آپکو؟
دیکھیئے نا، کیوں؟
لڑکی:شہزادی کہتیں تھیں ان مردوں کی طرف مت دیکھنا، انکی آنکھ میں ایسا ٹونا ہوتا ہے کی دل گھی کی طرح پگھل جاتا ہے۔
لڑکا: انہم، میری آنکھ میں کوئی جادو نہیں، میری آنکھ میں تو پیاس ہے، دیکھئیے نا، آپکو قسم لگے۔
کیا میں آپکو جھوٹا لگتا ہوں؟
…
جھوٹا ہے میرا ہمسفر
جھوٹی ہے یہ راہ گزر
جھوٹا ہے ہم نفس
جھوٹا ہوں میں
جھوٹا بشر
اس جھوٹ کو مصوری میں دو بدل،
جھوٹا ہے میرا راہنما
جھوٹی ہے اسکی داستاں
جھوٹے ہیں سارے الہام
جھوٹے ہیں سارے راز داں
اس جھوٹ کو گیتوں میں ہے بنا۔۔
اووووو
مت کھینچ سچ کا دامن
میں تو ہارا ہی۔۔
حقیقت کا قیدی نہ بن
فریب دے، ہائے مٹا دے
بھول جا صداقت
جھوٹا ہے میرا ہمسفر
جھوٹی ہے یہ راہگزر
آپکو قسم لگے، کیا میں جھوٹا لگتا ہوں آپکو؟
مت کھینچ سچ کا دامن
میں تو ہارا ہی
حقیقت کا قیدی نہ بن
فریب دے، ہائے مٹا دے
بھول جا صداقت
جھوٹا ہے میرا راہنما
جھوٹی ہے اسکی داستاں