Genius Pakistan
Rushk-Mushkil
ابھی تو میں نے کچھ بھی کہا نہیں
پھر کیوں ہو تم خوفزدہ
ابھی تو میں نے کچھ بھی کیا نہیں
پھر کیسی قید، کیا سزا
سوچتی ہوں میں کیا تجھ سے کہہ دوں
تیری نادانی کا گلہ گھونٹ دوں
تیری ہر کلی کو میں جلا دوں
پر پھر میرا آخر کیا ہو گا
تیری دیوانگی کے بنا
ابھی تو میں نے کچھ بھی کہا نہیں
پھر کیوں ہو تم خوفزدہ

سوچتی ہوں میں
کیا خود کو کھو دوں
تیری مسکراہٹ میں گھر کر لوں
تیرے بچپنے کو میں اپنا لوں
پر پھر میرا آخر کیا ہو گا
ڈرتے وجود کے بنا

ابھی تو میں نے کچھ بھی کہا نہیں
پھر کیوں ہو تم خوفزدہ