Genius Pakistan
Rushk-Rahen
ایسے تم مجھ کو تڑپاؤ نہ
راز جو دل میں ہے بتاؤ نا
ہوں اب بھی راہ میں کھڑی
کبھی تو تھا پر اب نہیں
عاشق کو پیچھے چھوڑ آیا میں
خواب اپنے جی آیا میں
اب کیا تڑپ کیا راز داری
بے منزل راہ ہے ساری
یہ سب کیسے ہو گیا
میں ملی اور تو کھو گیا
کروں اب کیا ان راہوں پر
سنسان اورساتھ یہ راہ گزر
اس آہ کو بھڑکاؤ نہ
آگ تن کی بجھاؤ نہ
وقت کبھی ٹھہرا نہیں
جو میں کل تھا وہ اب نہیں
ہے گمراہ یہ عاشقی
سائے بھی ہیں تنہا یہ بھی
یوں تو تم تھے کبھی وہاں
کشش اب بھی ہے میرے تیرے درمیاں
عاشق کو پیچھے چھوڑ آیا میں
خواب اپنے جی آیا میں
اب کیا تڑپ کیا راز داری
بے منزل راہ ہے ساری
ایسے تم مجھ کو تڑپاؤ نہ
راز جو دل میں ہے بتاؤ نا
ہوں اب بھی راہ میں کھڑی
کبھی تو تھا پر اب نہیں
کبھی تو تھا پر اب نہیں
کبھی تو تھا پر اب نہیں
کبھی تو تھا پر اب نہیں