Kaavish
Tere Naam
[Verse 1]
‎کیا نصیب ہے، تو قریب ہے
‎کیسے دھڑکے یہ دل بن تیرے
‎تیرے پیار کا، جو خمار ہے
‎رم رم میں ہے جیسے میرے

[Chorus]
‎سانس ہے تیری، جی رہا ہوں میں
‎ہے جادو یہ یار کا
‎پیاس ہے تیری، پی رہا ہوں میں
‎نشہ ہے یہ پیار کا

[Verse 2]
‎گیت میرے، میری شاعری
‎نام ہو گئے ہیں سب تیرے
‎مٹ سی گئی ہے میری ہستی
‎تو ہی تو ہے ہر سو میرے

[Interlude]

[Bridge]
‎دیکھ تیرے پیار نے
‎مجھ کو مجھ ہی سے
‎کیسے بیگانہ کردیا
‎کچھ خالی کاغذ کے
‎ٹکڑوں کا تو نے
‎جیسے افسانہ کردیا
[Verse 4]
‎ہے مصوری، تیرے ہاتھ کی
‎میری زندگی، ہر پل میرا
‎جو تو نہیں تو کچھ بھی نہیں
‎بے رنگ ہے جیون میرا

[Guitar Solo]

[Bridge]
‎اپنے دل کا پہرا دیے
‎بیٹھ گیا ہوں میں
‎تیرے سوا کوئی دستک نہ دے
‎بس یہی چاہوں میں
‎کھویا رہوں میں
‎پیار میں تیرے
‎کوئی ستائے نہ

[Verse 5]
‎آج مجھے پاس تیرے
‎رہنے دے، تو کہیں نہ جا
‎تیرے قدموں میں دل رکھ کے
‎ہو گیا ہوں میں تیرا رانجھا

[Chorus]
‎سانس ہے تیری، جی رہا ہوں میں
‎ہے جادو یہ یار کا
‎پیاس ہے تیری، پی رہا ہوں میں
‎نشہ ہے یہ پیار کا