[Verse 1 : Hasan Raheem]
تیرے نام پہ دعائیں دوں
ہر پل نظر اب آئے تُو
قربان تیری ادا
تھوڑا میرے اور آ
ایسے ہاتھ سے نہ جائے تُو
شبِ نم، گزر میرا سکون
کسی اور ہے چلا
اب خود کو نہیں پتا
لوگوں کی باتوں میں نہ آنا یوں
جستجو میری ٹھکانہ ہے تُو
اشکوں کی جو یہ روانی
تھمتا نہیں اب میرا جِی
لوگوں کی باتوں میں نہ آنا یوں
اُلفت بڑھے گی، تم نبھانا یوں
اشکوں کی جو یہ روانی
تھمتا نہیں اب میرا جِی
[Chorus : Hasan Raheem]
اب تو میری مان جا
دل بن تیرے ویران سا
نہ دے سکوں خود کو دلاسہ
کیا دوں خود کو دلاسہ
[Verse 2 : Raftaar]
جانا میرا ساتھ چھوڑ نہیں
جانا میرا ہاتھ چھوڑ نہیں
مشکل سے ملتی ہو تم
حسینہ، حسین سی یہ رات چھوڑ نہیں
بے موسم کی بارش کی طرح نہ بہنے دے آنکھوں سے قطرے
میرے اپنے ہی شاطر ہیں، اپنے پھسا لیں گے اپنے ہی خطرے
تو کہا سُنی باتوں میں نہ آنا وانا
پرانی باتیں، آدھی جانتا زمانہ
پرانے کو مٹانا میرے ہاتھ نہیں
پرانا شخص کوئی میرے ساتھ نہیں
سب کچھ مٹا دیں گے ہم تیری چاہت میں، اتنا تو مانو نا
ہم تمہیں جان گئے
تم بھی ہمیں تھوڑا جانو نا
[Chorus : Hasan Raheem]
اب تو میری مان جا
دل بن تیرے ویران سا
نہ دے سکوں خود کو دلاسہ
کیا دوں خود کو دلاسہ